دوشنبہ میں یہ پروگرام میں ایران کے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزیر اور تاجک حکام کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
ایرانی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، ٹریڈ اینڈ ایگریکلچر کے سربراہ صمد حسن زادہ نے بدھ کے روز تاجک اسٹیٹ انوسٹمنٹ کمیٹی کے سربراہ سلطان رحیم زادہ کے ساتھ ایک مشترکہ ملاقات میں اس کی اطلاع دی ۔
حسن زادہ نے کہا: "دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں فروغ کے لئے کچھ ابہام اور خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے سرمایہ کار ذہنی سکون اور اعتماد کے ساتھ معاشی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔"
ایرانی چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے تاجکستان کے پانچ آزاد تجارتی زونز کو ایرانی تاجروں کے لئے بے حد فائدہ مند قرار دیا۔
انہوں نے دستکاری کے شعبے میں ایران کی پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا : ایران ہاتھ سے بنے قالین بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور ایران میں بے حد شاندار قالین بنے جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ